کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ کو بند
کرنے کا اعلان کو عام لوگوں کے لئے مصیبت قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ بغیر
تیاری کے نیا نظام نافذ کرنے کے وزیر اعظم کے اعلان نے عام آدمی کو ایسے
بحران میں دوچار کردیا ہے جس کا حل حکومت کے پاس بھی نہیں ہے۔ کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ
سرجےوالا نے یہاں صحافیوں سے کہا
کہ حکومت اگر کالا دھن اور بدعنوانی روکنے کے لئے کارگر اور بامعنی قدم
اٹھاتی ہے تو کانگریس اس کی تہہ دل سے حمایت کرے گی لیکن حکومت نے جس طرح
سے بغیر تیاری کے یہ قدم اٹھایا ہے اس سے لوگوں کے سامنے اچانک بحران پیدا
ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیوہار کے موسم اور شادی بیاہ کے دن سامنے ہیں۔